تاریخ شائع کریں2019 24 March گھنٹہ 17:54
خبر کا کوڈ : 410548

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد سے جلد امداد پہچائی جائے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کےعوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کے متاثریں کیلئے فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد سے جلد امداد پہچائی جائے
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کےعوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کے متاثریں کیلئے فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرمتاثرہ علاقوں کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام اداروں اورعوام پر زوردیا کہ وہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کریں۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شمالی صوبوں مازندران اور گلستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کی بے حد ضرورت ہے لہذا فوج نے متاثرہ علاقوں میں جو کام اب تک انجام دیئے ہیں ان کے ساتھ ساتھ مزید اقدامات انجام دئیے جائیں تا کہ سیلاب سے متاثرین کے مسائل و مشکلات کو کم کیا جاسکے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے فوج اور سپاہ کے کمانڈروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد پہنچانے کا حکم دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbagbawrhb8sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ