تاریخ شائع کریں2019 24 March گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 410546

جیش الظلم کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کریں گے

سیکورٹی اہلکاروں میں سے مزید چار اور بازیاب ہونے کے بعد تہران پہنچ گئے
ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب ایرانی شہر میرجاوہ سے جن بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا تھا ان میں سے مزید چار جوانوں کو بازیاب کرا لیا گیا اور وہ جمعے رات تہران پہنچ گئے۔
جیش الظلم کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کریں گے
ایران کے اغوا ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں میں سے مزید چار اور بازیاب ہونے کے بعد تہران پہنچ گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب ایرانی شہر میرجاوہ سے جن بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا تھا ان میں سے مزید چار جوانوں کو بازیاب کرا لیا گیا اور وہ جمعے رات تہران پہنچ گئے۔
اس سے قبل پانچ سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔
یہ سیکورٹی اہلکار ایران و پاکستان کے سیاسی، سیکورٹی اور انٹیلی جنس حکام کے درمیان صلاح و مشورے اور انٹیلیجنس و سیکورٹی فورس کی دن و رات کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں رہا ہو کر واپس ایران پہنچے۔
گذشتہ برس پندرہ اکتوبر کو ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ کے قریب سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے متعدد جوانوں کو دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اغوا کر کے انہیں پاکستان منتقل کر دیا تھا-
اس درمیان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ جلد ہی باقی بچے سیکورٹی اہلکاروں کو بھی جیش الظلم کے دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا جائے گا۔
جیش الظلم نامی دہشت گرد گروہ، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان منجملہ زاہدان میں اب تک کئی دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxyexmuqeviz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ