QR codeQR code

یمنی فرسز نے مزید 23 سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

یمنی فوج کی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

24 Mar 2019 گھنٹہ 16:10

امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 23 سعودی اور آلہ کار فورسز کےاہلکاروں کو ہلاک کردیا۔


یمنی فوج کی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 23 سعودی اور آلہ کار فورسز کےاہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی اہلکاروں کو جیزان اور عسیر میں نشانہ بنا کرہلاک کیا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران سرکاری فوج کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کے خلاف آپریشنز کے نتیجے میں سیکڑوں اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور مظالم کے دوران اب تک لاکھوں یمنی شہید، زخمی اور بے گھرہوئے ۔


خبر کا کوڈ: 410521

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410521/یمنی-فرسز-نے-مزید-23-سعودی-فوجیوں-کو-موت-کے-گھاٹ-اتار-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com