تاریخ شائع کریں۴ فروردين ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۶:۰۰
خبر کا کوڈ : 410519

افغان صوبے قندوز میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 48 ہلاک

ہلمند میں سرکاری تقریب کے دوران دھماکوں میں 48 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں
افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی بمباری اور ہلمند میں سرکاری تقریب کے دوران دھماکوں میں 48 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں
افغان صوبے قندوز میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 48 ہلاک
افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی بمباری اور ہلمند میں سرکاری تقریب کے دوران دھماکوں میں 48 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز کے ایک علاقے میں افغان ایئر فورس اور اتحادی افواج نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق دو خاندانوں سے ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اہل علاقہ نے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں گورنر ہاؤس کے سامنے رکھ کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تاہم میتوں کو گورنر ہاؤس لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز فضائی حملے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے اپنے دعوے پر قائم ہیں۔
ادھر صوبے ہلمند کے مقامی اسٹیڈیم میں ’یوم کسان‘ کی مناسبت سے منعقدہ سرکاری تقریب میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے، تقریب کے مہمان خصوصی ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان بھی زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بم اسٹیڈیم کے احاطے میں نصب کیے گئے تھے جو یکے بعد دیگرے زوردار دھماکے سے پھٹ گئے فی الحال کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس