تاریخ شائع کریں2019 24 March گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 410517

بریگزٹ ڈیل پر لندن میں شدید مظاہرے جاری

کئی لاکھ برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف لندن کی سڑکوں پر مظاہرے
مظاہرین نے یورپین یونین کے پرچموں کے علاوہ ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یونین کے ساتھ برطانیہ کی طویل شراکت داری برقرار رکھنے کے مطالبے درج تھے
بریگزٹ ڈیل پر لندن میں شدید مظاہرے جاری
کئی لاکھ برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف لندن کی سڑکوں پر مظاہرے کیے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق عوامی ووٹ کے نام سے ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ، مختلف علاقوں سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے جہاں بریگزٹ کے مخالفین نے مظاہرین سے خطاب کیا۔
مظاہرین نے یورپین یونین کے پرچموں کے علاوہ ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یونین کے ساتھ برطانیہ کی طویل شراکت داری برقرار رکھنے کے مطالبے درج تھے۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کی تعداد کے حوالے سے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی تاہم آزاد ذرائع کے مطابق بریگزیٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کی تعداد دس لاکھ تھی۔
 برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم ٹریسا مے کے تیار کردہ بریگزٹ معاہدے پر دو بار رائے شماری ہو چکی ہے اور ایوان نے دونوں بار اسے کثرت رائے سے مسترد کر دیا ہے۔
برطانیہ میں رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کی اکثریت، بریگزٹ کی حمایت سے پشیمان ہو گئی ہے۔ جون دو ہزار سولہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں ترپن فیصد سے کم برطانوی شہریوں نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔
تیس لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں نے حالیہ چلائی جانے والی آن لان مہم کے ذریعے بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchzvnkq23nzmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ