تاریخ شائع کریں2019 23 March گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 410404

امریکہ کی اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت قانون شکنی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جولان پر صیہونی حاکمیت سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اقدامات اس کے زوال کا مظہر ہیں
امریکہ کی اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت قانون شکنی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جولان پر صیہونی حاکمیت سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اقدامات اس کے زوال کا مظہر ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت کرکے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  امریکہ کے اقدامات  اس کے زوال کا مظہر ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع بیان میں امریکی پالیسی کے برخلاف جولان پہاڑی کے علاقے پر اسرائیل کے 60 کی دہائی میں قابض ہونے کو جائز قرار دیتے ہوئے اس علاقے کو اسرائیل کی ملکیت قرار دینے کا عندیہ دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccxxq002bqs08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ