تاریخ شائع کریں2019 22 March گھنٹہ 18:16
خبر کا کوڈ : 410270

داخلی پیداراو سے روزگار کی فراہمی میں بہت بڑی مدد ملےگی

ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون جنرل یداللہ جوانی نے کہا
ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون نے کہا ہے کہ ہمیں علاقائی ممالک کی ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے جبکہ پیداوار کی رونق سے روزگار کی فراہمی میں بہت بڑی مدد ملےگی
داخلی پیداراو سے روزگار کی فراہمی میں بہت بڑی مدد ملےگی
ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون نے کہا ہے کہ ہمیں علاقائی ممالک کی ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے جبکہ پیداوار کی رونق سے روزگار کی فراہمی میں بہت بڑی مدد ملےگی۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں  ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون جنرل یداللہ جوانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے نئے سال کو " رونق پیداوار " کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں علاقائی ممالک کی ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے جبکہ پیداوار کی رونق سے روزگار کی فراہمی میں بہت بڑی مدد ملےگی۔ انھوں نے گذشتہ سال کے شعار اور نعرے " پیداوار اور ایرانی اجناس کی حمایت " کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ گذشتہ سال کے نعرے کی بدولت ایرانی معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی رونما ہوئی اور عوام نے ایرانی اجناس خرید نے پر اپنی توجہ مبذول کی۔ انھوں نے کہا رونق پیداوار کی وجہ سے روزگار کی فراہمی میں بہت بڑی مدد ملےگی اور ہمیں اس سلسلے میں ملک کی اندرونی ظرفیت سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ سپاہ کے سیاسی معاون نے کہا کہ اگر اندرونی پیداوار میں رونق پیدا ہوجائے تو پھر ہمیں بیرون ملک سے درآمدات کی ضرورت نہیں پڑےگی۔ انھوں نے رواں سال کو رونق پیداوار سے موسوم کرنے کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس نعرے کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت، پارلیمنٹ اور تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcd5z0ozyt0fx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ