تاریخ شائع کریں2019 22 March گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 410213

عراقی وزیر اعظم نے 100 افراد کے ڈوب جانے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا

مسافر کشتی ڈوبنے سے بچوں اور خواتین سمیت 100 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے۔
عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا
عراقی وزیر اعظم نے 100 افراد کے ڈوب جانے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا
عراق کے دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوبنے سے بچوں اور خواتین سمیت 100 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے۔
عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
حادثہ عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ پر واقع تفریح گاہ میں پیش آیا جہاں کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار کیے گئے تھے۔ کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد افراد سوار تھے۔
امدادی ٹیموں نے دریا سے 50 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ درجنوں افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔
35 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6wnye49n6u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ