QR codeQR code

کالعدم تنظیموں کو ختم کرکے دم لیں گے

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیممں کو نہیں چھوڑیں گے

22 Mar 2019 گھنٹہ 12:59

کالعدم تنظیمیں بہت پہلے ختم ہونی چاہیے تھیں، جنہیں ہم ختم کررہے ہیں، اب ہم کالعدم تنظیموں کے پیچھے لگ گئے ہیں، انہیں ختم کرکے رہیں گے۔


پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیممں کو نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم  عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کالعدم تنظیمیں بہت پہلے ختم ہونی چاہیے تھیں، جنہیں ہم ختم کررہے ہیں، اب ہم کالعدم تنظیموں کے پیچھے لگ گئے ہیں، انہیں ختم کرکے رہیں گے۔
عمران خان نے کہاکہ نیب بڑے بڑے لوگوں کو عبرت ناک سزائیں دے گا، چھوٹے بدعنوان خود بخود راہ راست پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پچھلی حکومتوں نے اتفاق کیامگر کام نہیں کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے بیٹوں کے نام بیرونِ ملک اربوں روپے اکٹھے کیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پلواما واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں ہے، جیسے ہی جیش محمد کا نام لیا گیا تو سب کی انگلیاں پاکستان پر اٹھنے لگیں۔


خبر کا کوڈ: 410167

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410167/کالعدم-تنظیموں-کو-ختم-کرکے-دم-لیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com