QR codeQR code

برطانیہ کی مساجد میں بھی دہشتگردی، شدید خوف و ہراس

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا

21 Mar 2019 گھنٹہ 19:18

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا


برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مساجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فارنسک ایکسپرٹ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے قریبی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے 50 نمازی جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 410096

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410096/برطانیہ-کی-مساجد-میں-بھی-دہشتگردی-شدید-خوف-ہراس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com