تاریخ شائع کریں2019 21 March گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 410091

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بہادری، قیادت اور خلوص کی مثال قائم کردی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بہادری، قیادت اور خلوص کی مثال قائم کردی
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔
ترک صدر نے امریکی اخبارمیں لکھے گئے آرٹیکل میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے اور دیگر مسائل پر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشت گردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترک صدر نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے لکھا کہ مغربی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد کے حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdceo78ezjh8z7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ