تاریخ شائع کریں2019 21 March گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 410089

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے
پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہاتیر محمد دورے کے دوران  صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے
ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا 3 روزہ دورہ  کریں گے
ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہاتیر محمد دورے کے دوران  صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا، ان کے دورے کے موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbwgba9rhb8gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ