تاریخ شائع کریں2019 21 March گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 410072

افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار

جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے
افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے
افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار
افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق اافغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے ایک بار پھر نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، رواں سال کے آغاز میں ہونے والے انتخابات کو جولائی تک ملتوی کیا گیا تھا اور اب اس میں دو ماہ کی مزید تاخیر کے بعد 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن حواعالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازع پارلیمانی انتخابات اور الیکشن قوانین میں ترمیم صدارتی انتخابات کی تارخیر کی وجہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کو اسٹیک ہولڈرز،بین الاقوامی برادری خصوصاً افغان حکومت کی جانب سے انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز بروقت ادا کردیے گئے تو پولنگ 28 ستمبر کو ہی ہوگی۔
چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن، صوبائی و ضلعی کونسل اور غزنی کے پارلیمانی انتخابات مشترکہ طور پر 28 ستمبرکو ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcd5z0oxyt0fz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ