تاریخ شائع کریں2019 21 March گھنٹہ 14:26
خبر کا کوڈ : 410046

ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جانے کے بعد اب انتخابی گہما گہمی شروع
ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جانے کے بعد اب انتخابی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے
ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جانے کے بعد اب انتخابی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے۔
ہندوستان کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف این ڈی اے اور یو پی اے سرگرم ہو گئے ہیں وہیں مختلف جماعتوں پر مشتمل مہاگٹھ بندھن کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب بی جے پی اور کانگریس کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم اور بی جے پی کے رہنما نریندر مودی نے ایک بار پھر گاندھی خاندان کو نشانہ بنایا ہے جبکہ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر عوام کی گاڑھی کمائی بے دریغ لٹانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس پرائیویٹ کمپنی جیٹ ایئر ویز اور اتحاد ایئر ویز کو  بیل آؤٹ دینے کے لئے پیسہ ہے لیکن کسانوں اور مزدوروں کا قرض معاف کرنے کے لئے فنڈ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات سات مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں اور پہلا مرحلہ گیارہ اپریل کو انجام دیا جائے گا جس میں پارلیمنٹ کی اکیانوے نشستوں کے ووٹنگ ہو گی۔
https://taghribnews.com/vdcee78epjh8z7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ