QR codeQR code

حزب اللہ لبنان کا نیا ہدف کرپشن اور بدعنوانی سے مقابلہ کرنا ہے

مجمع جہانی کے بین الاقوامی امور کے ماہر " غلام حسین احمدی" نے کہا

20 Mar 2019 گھنٹہ 22:00

حزب اللہ لبنان کا نیا ہدف لبنان میں کرپشن اور مالی بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس کام کے لیے وہ ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں


حزب اللہ لبنان کا نیا ہدف کرپشن اور بدعنوانی سے مقابلہ کرنا ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی کے بین الاقوامی امور کے ماہر " غلام حسین احمدی" نے قائد مقاومت سیّد حسن نصر اللہ" کی تحریر کو بیان کرتے ہوئے کہا، سیّد حسن نصر اللہ نے کہنا تھا حزب اللہ لبنان کا نیا ہدف لبنان میں کرپشن اور مالی بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس کام کے لیے وہ ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا گذشتہ انتخابات میں حصہ لینے کے بعد حزب اللہ نے اپنے سیاسی مقاصد کا اعلان کیا اور اب اس سال کو لبنان میں موجود مالی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدو جہد کا سال قرار دیا ہے اور اس امر کے لیے جھادی فکر کے ساتھ ہم سیاسی میدان میں وارد ہوئے ہیں کیوں کہ ہم نے لبنانی عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان میں مہم ترین کرپشن کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم اس ملک کا حصہ ہیں اور اس ملک کی حفاظت کے لیے ہرقسم کی قربانی دیں گے ہم نے میدان جنگ میں ہمت و حوصلے کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا اور آج بھی کرپشن جیسی لعنت کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں کیونکہ کرپشن بھی ملک کی دشمن ہے۔
جس طرح حزب اللہ نے عوام کا دشمن کے مقابلے میں مقابلہ کیا اور تحفظ کیا ہے ایسی طرح کرپشن اور بد عنوانی ے مقابلے میں بھی عوام کا دفاع کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 409958

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409958/حزب-اللہ-لبنان-کا-نیا-ہدف-کرپشن-اور-بدعنوانی-سے-مقابلہ-کرنا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com