QR codeQR code

حکومت کی جانب سے مجمع تقریب کو مالی حمایت فراہم کی جانے چاہیے

حجت الاسلام و المسلمین " سیّد موسی موسوی" نے کہا

20 Mar 2019 گھنٹہ 20:06

مسلمانوں کو کسی بھی قیمت میں اسلام دشمنوں کا آلہ کار بنا نہیں چاہیے اور جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر استکبار اور صہیونی قوتیں حملہ آور ہوں گی، ہر وہیں انقلاب اسلامی ان کی مدد کے لیے موجود ہو گا


حکومت کی جانب سے مجمع تقریب کو مالی حمایت فراہم کی جانے چاہیے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام و المسلمین " سیّد موسی موسوی" نے تقریب کے خبرنگار سے سال میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، " اس سال جمہوری اسلامی نے مشکل ترین حالات کے باوجود بہت سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب کے دوسرے مرحلے (گام دوم) سے متعلق جو رہنمائی فرمائی ہے وہ دنیا کے مستضعفین کی حمایت کا باعث بنے گی"۔

سید موسوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کو کسی بھی قیمت میں اسلام دشمنوں کا آلہ کار بنا نہیں چاہیے اور جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر استکبار اور صہیونی قوتیں حملہ آور ہوں گی، ہر وہیں انقلاب اسلامی ان کی مدد کے لیے موجود ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی ایک تنہا وحدت اور تفرقہ انگیزی کے خلاف جدوجہد کررہا ہے اور اس امر میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروکار لا رہاہے۔
اگر مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی کارکردگی کا منصفانہ جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ مجمع جہانی تقریب اسلامی نے وحدت کے ایجاد کرنے میں بہت سے کامیابی حاصل کی ہے  لیکن اگر موجودہ حالات اور وقت کی ضرورت کو دیکھا جائے تو اس تلاش و کوشش کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا تقریب خبرنگاری واحد ادارہ ہے جو اتحاد کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے اور اس کوشش کو گذشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر بنایا ہے لیکن ابھی بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔


خبر کا کوڈ: 409949

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409949/حکومت-کی-جانب-سے-مجمع-تقریب-کو-مالی-حمایت-فراہم-جانے-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com