تاریخ شائع کریں2019 20 March گھنٹہ 19:18
خبر کا کوڈ : 409946

افغانستان میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے ہلاکتیں

افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق
افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ سیلاب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں
افغانستان میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے ہلاکتیں
افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ سیلاب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ سیلاب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔ افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاک والوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے، مختلف اسپتالوں میں 50 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں جب کہ سیلابی صورت حال سے متاثرین شہریوں کی تعداد ایک لاکھ بائیس ہزار ہوگئی ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے اداروں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے متاثرین کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ شدید بارشوں نے افغانستان کے 34 میں سے 14 صوبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں 5 ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ اور ساڑھے سات ہزار کے قریب جزوی طور پر منہدم ہو گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں یہ شدید بارشیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری خشک سالی کے بعد ہوئی ہیں، تاہم اس بار برسات نے پورے ملک میں بری طرح تباہی مچادی ہے جب کہ ناکافی سہولیات کے باعث جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcba9ba0rhbg9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ