تاریخ شائع کریں2019 20 March گھنٹہ 10:54
خبر کا کوڈ : 409905

نیوزی لینڈ حکومت کا مسلمانوں سے یکجحتی کا اظہار

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے جمعہ کو اذان سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سانحہ کرائسٹ چرچ میں جاں بحق مسلمانوں کی یاد میں جمعہ کو اذان سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست نشرکی جائے گی
نیوزی لینڈ حکومت کا مسلمانوں سے یکجحتی کا اظہار
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے جمعہ کو اذان سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں جاں بحق مسلمانوں کی یاد میں جمعہ کو اذان سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست نشرکی جائے گی جب کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پرجمعہ کونیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نسل پرستی سے انتہا پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے اسلحہ قوانین میں سقم موجود ہیں جنہیں دورکریں گے، میتوں کی جلد تدفین نہ ہونے پر ورثا کے دکھ درد کا پتہ ہے، دہشت گردی کے بجائےان لوگوں کو یاد رکھا جائے جو اس واقعہ میں بچھڑ گئے۔
گزشتہ روزبھی نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا اجلاس کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے تناظرمیں تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنے خطاب کی ابتدا بھی السلام علیکم کہہ کرکی تھی۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو جاں بحق اور کئی افراد کو زخمی کردیاتھا۔
https://taghribnews.com/vdcgzy9tnak9zy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ