تاریخ شائع کریں2019 19 March گھنٹہ 17:27
خبر کا کوڈ : 409885

پاک ایران سرحد پر خاردار تاریں لگائیں جائے گی

پاکستانی فوج کے سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ملنے والی پاکستان کی سرحد پر آئندہ ہفتے سے باڑھ لگانے کا کام شروع ہو جائے گا
پاک ایران سرحد پر خاردار تاریں لگائیں جائے گی
پاکستانی فوج کے سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ملنے والی پاکستان کی سرحد پر آئندہ ہفتے سے باڑھ لگانے کا کام شروع ہو جائے گا۔
پاکستانی فوج کے سدرن کمانڈ کے کمانڈر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کوئٹہ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدوں کی سیکورٹی ناگزیر ہے اور اب تک بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تین سو ستر کلومیٹر تک باڑھ لگائی جاچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بھی ملنے والی پاکستانی سرحدی علاقے میں بھی جلد ہی باڑھ لگانے کا کام شروع ہوجائے گا۔
اس سے پہلے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی کہا تھا کہ مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سبھی سطحوں پر بہت ہی اچھا تعاون انجام پا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کی نو سوپچاس کلومیٹر طویل مشترکہ سرحدیں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjn0okyt0zj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ