تاریخ شائع کریں2019 19 March گھنٹہ 17:20
خبر کا کوڈ : 409884

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکہ

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک
سی آر پی ایف کی دوسو اکتیسویں بٹالین کے جوان  ضلع دینتے واڑہ میں گشت پر تھے کہ راستے میں ماؤ نواز نکسلائٹ چھاپہ ماروں کے ذریعے کئے دھماکے میں ایک جوان مارا گیا اور چھے دیگر زخمی ہوگئے
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکہ
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ سی آر پی ایف کی دوسو اکتیسویں بٹالین کے جوان  ضلع دینتے واڑہ میں گشت پر تھے کہ راستے میں ماؤ نواز نکسلائٹ چھاپہ ماروں کے ذریعے کئے دھماکے میں ایک جوان مارا گیا اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رائے پور کے اسپتال میں منتقل کردیا - ماؤ نواز نکسلائٹ چھاپہ مار گروپ چھتیس گڑھ، بہار، اڑیسہ مدھیہ، پردیش، تلنگانہ اور بعض دیگر ریاستوں میں مسلح کارروائیوں میں سرگرم ہے۔
ماضی میں بھی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسلائٹ چھاپہ مار بڑی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں جن میں خاصی تعداد میں سیکورٹی اہلکار اور سیاسی شخصیات ماری گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc4oq002bqx48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ