تاریخ شائع کریں2019 19 March گھنٹہ 11:39
خبر کا کوڈ : 409837

یورپی یونین نے "الحدیدہ" بندرگاہ میں سیز فائز پر زور دیا

یمن سے متعلق منعقد ہونے والے پانچویں اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں کہا
یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارے فریقین نے اسٹاک ہوم کے معاہدے پر فورا عمل درآمد بالخصوص "الحدیدہ" بندرگاہ میں سیز فائز پر زور دیا ہے
یورپی یونین نے "الحدیدہ" بندرگاہ میں سیز فائز پر زور دیا
یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارے فریقین نے اسٹاک ہوم کے معاہدے پر فورا عمل درآمد بالخصوص "الحدیدہ" بندرگاہ میں سیز فائز پر زور دیا ہے۔
یورپی یونین نے ایران کیساتھ یمن سے متعلق منعقد ہونے والے پانچویں اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہونے والے اجلاس میں تمام فریقین نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی میں امن عمل کے تسلسل کی حمایت کی ہے جس کی نگرانی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے امور یمن مارٹن گریفیتھ کر رہے ہیں۔اس بیان کے مطابق، ہونے والے اجلاس میں شام اور خطے کے مستقبل کی حمایت کے عنوان سے بریسلز میں منعقدہ تیسرے اجلاس کے نتایج پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بلجیم کے دارالحکومت بریسلز میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایران، جرمنی، فرانس، اٹلی، برطانیہ کے نمائندوں سمیت، یورپی یونین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیلگا اشمید بھی شریک تھیں۔ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورحسین جابری انصاری، ایران کے نمائندے کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک تھے۔انہوں نے اس اجلاس کی سائڈ لائن پر یورپی یونین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیلگا اشمید سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی مسائل بالخصوص یمن اور شام کے بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcaeony049nwa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ