تاریخ شائع کریں2019 19 March گھنٹہ 11:08
خبر کا کوڈ : 409817

مالی میں دہشت گردوں نے فوج پر حملہ 21 فوجی ہلاک کردیے

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کی فوج کا کہنا ہے
مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے موپتی میں فوجی بیس پر نامعلوم کار اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 21 فوجی ہلاک ہوگئے
مالی میں دہشت گردوں نے  فوج پر حملہ 21 فوجی ہلاک کردیے
مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے موپتی میں فوجی بیس پر نامعلوم کار اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 21 فوجی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ایک منحرف فوجی آقا موسیٰ کے عسکری گروپ سے ہو سکتا ہے۔ آقا موسیٰ مالی کی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا ایک عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی حمایت یافتہ مسلح افواج نے منحرف فوجیوں کے گروہ کے حملے کو پسپا کردیا تاہم اس حملے میں ہونے والا جانی و مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہے، منحرف گروپ کے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مالی میں مختلف باغی گروہ مسلح جدوجہد کررہے ہیں جس کے باعث امن عامہ کی صورت حال نہایت مخدوش ہے جب کہ منحرف فوجی کرنل آغا موسیٰ کے عسکری گروپ کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciz3a5yt1auv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ