تاریخ شائع کریں2019 19 March گھنٹہ 10:56
خبر کا کوڈ : 409809

فرانس مین جاری مظاہروں میں تشدد سے نپٹنے کیلیے تیاریاں مکمل

فرانسیسی وزیراعظم فلپ ایڈورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے
فرانس کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی سیکورٹی تدابیر اپنائی جائیں گی
فرانس مین جاری مظاہروں میں تشدد سے نپٹنے کیلیے تیاریاں مکمل
فرانس کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی سیکورٹی تدابیر اپنائی جائیں گی۔
فرانسیسی وزیراعظم فلپ ایڈورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس اور ملک میں یلوجیکٹ مظاہروں میں شدت کے پیش نظر وہ ان مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے نیا سیکورٹی پلان پیش کرنے والے ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ لڑائیوں اور پرتشدد مظاہروں سے یہ واضح ہوگیا  ہے کہ موجودہ سیکورٹی تدابیر کافی نہیں ہیں۔
فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے بھی ہفتے کے روز کے یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہروں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مظاہروں میں شریک لوگوں کو جرائم پیشہ قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہرے گذشتہ سنیچر کو اٹھارہویں ہفتے بھی ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب فرانسیسی میڈیا نے ان مظاہروں کو گذشتہ ہفتوں کے مقابلے میں انتہائی پرتشدد مظاہروں سے تعبیر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjyhexhuqeyoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ