تاریخ شائع کریں2019 19 March گھنٹہ 10:52
خبر کا کوڈ : 409806

عالمی طاقتیں دہشتگردی کو اسلام سے منسلک کرنا چاہتی ہیں

سابق وزیرداخلہ اور سینیٹ میں داخلہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین رحمن ملک نے کہا
پاکستانی سینیٹ میں داخلہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑنا عالم اسلام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی ایک بڑی سازش ہے
عالمی طاقتیں دہشتگردی کو اسلام سے منسلک کرنا چاہتی ہیں
پاکستانی سینیٹ میں داخلہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑنا عالم اسلام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی ایک بڑی سازش ہے۔
پاکستان کے سابق وزیرداخلہ اور سینیٹ میں داخلہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین رحمن ملک نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ سامراجی طاقتوں کے ذریعے اسلامو فوبیا پھیلانے کی پالیسی کے خلاف قرار داد پاس کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا پھیلانے کی کوشش صیہونیوں کی ایک بڑی سازش ہے جو فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کی تحریکوں کو کمزور کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔
رحمن ملک نے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک ایسی آئیڈیالوجی ہے جس کو اسلام دشمن ملکوں خاص طور پرغاصب صیہونی حکومت نے پیش کی ہے اور وہ اس کے ذریعے مسلمانوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgzy9t3ak9z74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ