تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 20:33
خبر کا کوڈ : 409757

بن سلمان کا مخالفین کو خاموش کرانے کا حکم

بن سلمان نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کی خفیہ مہم کی منظوری
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے ایک سال قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کی خفیہ مہم کی منظوری دی تھی
بن سلمان کا مخالفین کو خاموش کرانے کا حکم
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے ایک سال قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کی خفیہ مہم کی منظوری دی تھی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے ایک سال قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کی خفیہ مہم کی منظوری دی تھی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سعودی دستاویز کو پڑھنے والے امریکی آفیشل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت مبینہ طور پر سعودی عوام کی نگرانی، اغوا، حراست میں رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ امریکی آفیشل کے مطابق سعودی عرب نے اس منصوبے کو سعودی ریپڈ انٹر وینشن گروپ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ خفیہ مشن اسی ٹیم کے اراکین نے انجام دیے جنہوں نے اکتوبر میں استنبول کے سعودی سفارتخانے میں جمال خاشقجی کو قتل کیا تھا اور دعویٰ کیا کہ صحافی کا قتل اپنے مخالفین کی آواز دبانے کی مہم کا حصہ تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ریپڈ انٹروینشن گروپ گزشتہ سال گرفتار کی گئیں خواتین کو حراست اور انہیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنانے میں بھی مصروف ہے اور یہ ٹیم ماہ جون میں اس حد تک مصروف تھی کہ اس کے سربراہ نے ولی عہد کے مشیر سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی ٹیم کو عیدالفطر کا بونس دیا جائے۔
اس گروپ کو تمام تر اختیارات محمد بن سلمان نے دیے ہیں اور شاہی عدالت کے رکن سعود القحطانی اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbs9bazrhbgzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ