تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 20:23
خبر کا کوڈ : 409755

5 سال بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی بھارت کا حصہ بن جائیں گے

ہندو تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینیئر مبلغ اندریش کمار نے کہا
ہندو تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینیئر مبلغ اندریش کمار نے کہا ہے کہ سنہ 2025 کے بعد پاکستان بھارت کا حصہ بن جائے گا
5 سال بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی بھارت کا حصہ بن جائیں گے
ہندو تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینیئر مبلغ اندریش کمار نے کہا ہے کہ سنہ 2025 کے بعد پاکستان بھارت کا حصہ بن جائے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار دی انڈین ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندو تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینیئر مبلغ اندریش کمار نے کہا ہے کہ سنہ 2025 کے بعد پاکستان بھارت کا حصہ بن جائے گا۔ انھوں نے ممبئی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ لکھ لیجیے کہ آپ پانچ سات سال بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خریدیں گے اور آپ کو تجارت کا موقع حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا: 'حکومت ہند نے پہلی بار کشمیر پر سخت موقف اپنایا ہے۔ کیونکہ فوج پولٹیكل ول پاور (سیاسی عزم) پر عمل کرتی ہے لہذا ہم یہ خواب لیکر بیٹھے ہیں کہ لاہور جا کر بیٹھیں گے اور کیلاش مان سروور جانے کے لیے چین سے اجازت نہیں لینی پڑے گی۔ ڈھاکہ میں ہم نے اپنے ہاتھ کی حکومت بنائی ہے۔ انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ 'اکھنڈ بھارت' کا خواب جلد ہی پورا ہوگا اور بنگلہ دیش اور نیپال بھی بھارت کا حصہ ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjihexiuqeyaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ