تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 409752

امریکہ کو ایرانی عوام کے مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے
کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرحسن روحانی نے کہا کہ دشمن نے ایران کو زک پہنچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے لیکن اسے اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا
امریکہ کو ایرانی عوام کے مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے-
کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرحسن روحانی نے کہا کہ دشمن نے ایران کو زک پہنچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے لیکن اسے اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکی دوبارہ ایران پر مسلط ہونا چاہتے ہیں لیکن ایران کے عوام دشمن کو اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے غیر قانونی طور پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اپنے زعم میں ایران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھ کر دوبارہ ایران پر مسلط ہوجائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کے خلاف عالمی اداروں میں شکایت دائر کرے گا۔
صدر ایران نے کہا کہ ان کی حکومت پوری قوت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور کامیابی کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
https://taghribnews.com/vdcgny9txak9zu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ