تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 409751

ایرانی افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کا دورہ شام

ایران، شام اور عراق کے درمیان انسداد دہشتگردی پر سہ فریقی اجلاس
عراق اور شام کی مسلح افواج کے سربراہوں کا سہ فریقی اجلاس باقاعدہ طورپر انسداد دہشتگردی کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔
ایرانی افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کا دورہ شام
عراق اور شام کی مسلح افواج کے سربراہوں کا سہ فریقی اجلاس باقاعدہ طورپر انسداد دہشتگردی کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، ایران، شام اور عراق کے درمیان انسداد دہشتگردی پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے شام پہنچ گئے۔
دفاعی اور فوجی تعاون کی توسیع، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشورہ کرنے سمیت دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ایران، عراق اور شام کے درمیان ہم آہنگی اور خطے میں قیام امن و استحکام کے حوالے سے نئی تجاویز اور حکمت عملی کا حصول ایرانی سپہ سالار کے دورے شام کے اہم مقاصد ہیں۔
میجر جنرل باقری شام کے دورے کے موقع پر شام میں موجود ایرانی فورسز سے بھی ملاقات کریں گے۔
دمشق پہنچنے پر شام کے نائب وزیر دفاع لیفٹیننٹ کرنل محمود الشوا اور شام میں تعینات ایرانی سفیرجواد ترک آبادی نے ایرانی سپہ سالار کا استقبال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcft1djyw6dxea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ