تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 19:50
خبر کا کوڈ : 409749

شام کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کرے گی

شام کے وزیرخارجہ ولیدالمعلم نے کہا ہے
شام کے سیاسی عمل میں کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کو حاصل ہے جو شامی حکومت اور قیادت کی نگرانی میں انجام پائے گا
شام کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کرے گی
شام کے وزیرخارجہ ولیدالمعلم نے کہا ہے کہ شام کے سیاسی عمل میں کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کو حاصل ہے جو شامی حکومت اور قیادت کی نگرانی میں انجام پائے گا۔
شامی وزیرخارجہ ولیدالمعلم نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پیڈرسن سے ملاقات میں کہا کہ شام کے سیاسی عمل میں کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کوحاصل  ہے جو شامی حکومت اور قیادت کی نگرانی میں انجام پائےگا - انہوں نے کہا کہ شام ایسے سیاسی حل کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئےتیار ہے جو شامی عوام کے مفادات کو پورا کرسکے -
شامی وزیرخارجہ نے کہا کہ شام کا آئین اور اس سے مربوط مسائل شام کی حاکمیت اور اقتدار اعلی کا مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا فیصلہ اغیار کی مداخلت کے بغیر شام کے عوام ہی کریں گے جو بین الاقوامی حقوق اور اقوام متحدہ کے منشور نیز سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہوگا - شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پیڈرسن نے بھی کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق سیاسی حل کے حصول کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے - اور اقوام متحدہ بھی شام   کے اقتدار اعلی ، ارضی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کا پابند ہے - گیر پیڈرسن نے ابھی حال ہی میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے حضوصی نمائندے کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی ہے - اس درمیان شامی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے شام میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے -
شامی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے بحران کی برسی کی مناسبت سے امریکا ، فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کے ذریعے جاری کیا گیا بیان جھوٹ اور منافقت کی تاریخی دستاویز ہے ۔
شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ جن ملکوں نے یہ بیان جاری کیا ہے وہی شام اور علاقے میں عام شہریوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں - امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک شام میں ایک مطمئن اور حقیقی سیاسی عمل انجام نہیں پاجاتا اس وقت تک وہ شام میں تعمیر نو کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے -
شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق کبھی بھی ان ملکوں کو شام میں تعمیر نو کے عمل میں شریک ہونے کی دعوت نہیں دے گا  کیونکہ ان ممالک کوچاہئے کہ وہ شام میں ہونے والے قتل عام اور تباہی و بربادی کا تاوان ادا کریں -
شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے جن وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے بین الاقوامی قوانین سے ہٹ کر جو کچھ شام میں کیا ہے وہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم شمار ہوتے ہیں اور مغرب کی جھوٹی ڈیموکریسی کی پیشانی پر ایک بدنما داغ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0oq0o2bqxm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ