تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 19:37
خبر کا کوڈ : 409747

ایران صلح پسند ملک ہے اور ہمیشہ سے افغان عوام کا حامی ہے

افغان صدر کے ایلچی برائے مفاہمتی عمل نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا
افغانستان میں جنگ کا آغاز ایک عالمی طاقت کی مداخلت سے ہوا اور امریکہ اب تک افغانستان کی جنگ کے اختتام کے حوالے سے بے بس تھا
ایران صلح پسند ملک ہے اور ہمیشہ سے افغان عوام کا حامی ہے
افغان صدر کے ایلچی برائے مفاہمتی عمل نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغان صدر کے ایلچی برائے مفاہمتی عمل محمد عمر داود زئی نے تہران میں افغان پناہ گزینوں کی جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جنگ کا آغاز ایک عالمی طاقت کی مداخلت سے ہوا اور امریکہ اب تک افغانستان کی جنگ کے اختتام کے حوالے سے بے بس تھا لیکن ہمیں امید ہے کہ آئندہ سال میں افغانستان میں امن برقرار ہوجائے گا۔
داود زئی نے کہا کہ اب خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ صلح اور مذاکرات افغان مسئلہ کے حل کا واحد طریقہ ہے، حتی کہ وہ ممالک جو طالبان کی میزبانی کرکے ان سے تعاون کررہے تھے انہوں نے بھی افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک صلح پسند ملک ہے اور ہمیشہ افغان عوام اور حکومت کی حمایت کرتے ہوئے افغانستان کیساتھ تعاون پر کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
https://taghribnews.com/vdcayony049nw01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ