تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 409744

 وینیزویلا کے صدر نے کابینہ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

وینیزویلا کے صدر نیکلس مادورو نے اپنی کابینہ میں بنیادی تبدیلی کرنے کے لئے وزرا سے استعفے طلب کر لئے ہیں
 وینیزویلا  کی نائب صدر ڈیلسی رودریگرز نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ صدر مادورو نے کابینہ کے وزیروں سے کہا ہے کہ
 وینیزویلا کے صدر نے کابینہ میں بڑی تبدیلی کا اعلان
وینیزویلا کے صدر نیکلس مادورو نے اپنی کابینہ میں بنیادی تبدیلی کرنے کے لئے وزرا سے استعفے طلب کر لئے ہیں۔
 وینیزویلا  کی نائب صدر ڈیلسی رودریگرز نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ صدر مادورو نے کابینہ کے وزیروں سے کہا ہے کہ حکومتی کابینہ میں بنیادی تبدیلی  اور ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے حکومت کی تقویت کے لئے اپنے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیں- وینیزویلا کی کابینہ میں یہ رد وبدل ایک ایسے وقت انجام پارہا ہے جب ملک میں گذشتہ دس روز سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوجانے اور کئی ماہ کے سیاسی بحران کے سبب یہ ملک شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ صدر نیکلس مادورو نے کہا ہے کہ وینیزویلا میں بجلی کی سپلائی امریکا نے سائبر حملہ کرکے اور ملک سیاسی مخالفین کی مدد سے منقطع کرائی ہے۔
انہوں نے امریکا پر بجلی کی جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا بجلی کی سپلائی کا منقطع ہوجانا سامراجی عناصر کی مداخلت کا نتیجہ ہے۔ وینیزویلا کے سیاسی مخالفین کے لیڈر خوان گوائیدو نے گذشتہ تیئیس جنوری کوامریکا کی حمایت سے خود کو ونزوئیلا کا صدر اعلان کردیا۔
https://taghribnews.com/vdchkwnkk23nvqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ