تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 18:13
خبر کا کوڈ : 409740

سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر 63 سال میں انتقال کرگئے

ہندوستانی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر علالت کے بعد 63 سال کی عمر میں چل بسے
ہندوستان کی حکومت نے گوا کے وزیراعلی منوہر پاریکر کےانتقال پر پیر کے روز قومی سوگ کا اعلان کیاہے۔ نئی دہلی ، ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا
سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر 63 سال میں انتقال کرگئے
ہندوستانی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر علالت کے بعد 63 سال کی عمر میں چل بسے۔
ہندوستان کی حکومت نے گوا کے وزیراعلی منوہر پاریکر کےانتقال پر پیر کے روز قومی سوگ کا اعلان کیاہے۔ نئی دہلی ، ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔
ہندوستان  کےصدر رامناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی سمیت کئی دیگر لیڈروں نے گوا کے وزیراعلی اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
گوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر 63 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے۔ وہ ایک سال سے لبلبے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور اس وقت اپنے بیٹے کے گھر میں مقیم تھے جہاں ان کا علاج جاری تھا۔
منوہر پاریکر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما تھے اور تیسری بار مارچ 2017ء سے ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ تھے۔ قبل ازیں 2000ء سے  2005ء اور 2012ء سے  2014ء تک بھی وزیر اعلیٰ رہ چکے تھے۔
علاوہ ازیں وہ 2014ء سے 2017ء تک وزیر دفاع بھی رہے جب کہ 2013ء میں بی جی پی کے پارلیمانی انتخابات سے قبل نریندرا مودی کو وزیراعظم بنانے کی تجویز دینے والے وہ پہلے شخص تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdon0ozyt0z56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ