تاریخ شائع کریں2019 17 March گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 409536

کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے نتیجہ میں 6 پاکستانی شہید

ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
پاکستان کےدفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد جاں بحق اور لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے اور 3 لاپتہ ہیں۔
کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے نتیجہ میں 6 پاکستانی شہید
پاکستان کےدفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد جاں بحق اور لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے اور 3 لاپتہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے دوران نیوزی لینڈ کے حکام نے6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی ہے ۔
نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 74 افراد لاپتہ ہیں اور ان کے پاس 50 میتیں ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کے واقعہ میں 50 مسلمان جاں بحق ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgwy9t3ak9zn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ