تاریخ شائع کریں2019 16 March گھنٹہ 22:35
خبر کا کوڈ : 409401

امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں کا دور ختم ہوچکا ہے

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پر تسلط اور اجارہ اداری کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی طاقت عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی۔
امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں کا دور ختم ہوچکا ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پر تسلط اور اجارہ اداری کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی طاقت عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی۔
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا زبردستی تھوپنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی، ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیوں اور عالمی ضابطوں کے منافی دوسرے اقدامات کو واشنگٹن کی بالادستی کے خاتمے کی واضح مثال قرار دیا۔ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ پچھلے چالیس برس کے دوران ایران نے مختلف طرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور تمام مشکلات کو عبور کرکے عالمی اور علاقائی سطح پر ایک موثر طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvwnkz23nvkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ