QR codeQR code

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف شدید مظاہرے

یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے ہفتے کو ایک بار پھر الٹی میٹم کے زیرعنوان ایک احتجاجی مظاہرہ

16 Mar 2019 گھنٹہ 22:33

فرانس کے ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے اٹھارہویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے


فرانس کے ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے اٹھارہویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے
فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے ہفتے کو ایک بار پھر الٹی میٹم کے زیرعنوان ایک احتجاجی مظاہرہ کیا- مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف شدید نعرے لگائے - خبروں میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد پیرس کی صورتحال کشیدہ ہوگئی - پیرس کے ساتھ ساتھ بوردو ، دیژون ، کان اور مون پلیہ شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے - فرانس کے ایل سی ای ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ اٹھارہویں ہفتے بھی یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے فرانس کے مختلف  شہروں کی سڑکوں پر نکل کر سرمایہ دارانہ نظام اور صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے - فرانس کی وزارت داخلہ کی اعداد وشمار کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے اب تک تقریبا دس افراد ہلاک اور تین ہزار تین سو زخمی ہوچکے ہیں - 


خبر کا کوڈ: 409400

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409400/فرانس-میں-سرمایہ-دارانہ-نظام-کے-خلاف-شدید-مظاہرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com