QR codeQR code

نجف اشرف میں صدر روحانی نے آٰیت اللہ سیستانی ملاقات کی

اس موقع پر مختلف امور اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

13 Mar 2019 گھنٹہ 17:21

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ساتھ ملاقات کی۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ساتھ ملاقات کی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ارنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراق میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی بھی صدر روحانی کے ہمراہ تھے۔ فریقین نے اس موقع پر مختلف امور اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز اپنے اعلی سطح وفد کے ہمراہ کربلائے معلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روضہ امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کی زیارت کی۔ ایرانی صدر آج بروز بدھ نجف پہنچ گئے اور یہاں روضہ امیرالمومین حضرت علی علیہ السلام پر حاضری دی۔
ایرانی صدر کے دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت ایرانی اور عراقی شہریوں کے لئے ویزوں کی فیس کو ختم کردیا۔


خبر کا کوڈ: 408847

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/408847/نجف-اشرف-میں-صدر-روحانی-نے-آ-یت-اللہ-سیستانی-ملاقات-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com