تاریخ شائع کریں۲۱ اسفند ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۲۳
خبر کا کوڈ : 408615

صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا

اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں کریات اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں کریات اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان چاقو سے ان پر حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن کسی بھی اسرائیلی فوجی کو کوئی زخم نہیں آیا-
صیہونی حکومت کے ذرائع نے فلسطینی شہید نوجوان کی تصویر بھی دکھائی ہے جس کے سینے میں گولی ماری گئی ہے-
گذشتہ روز پیر سے اب تک غزہ میں بھی دو مزید فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو چکے ہیں جنھیں جمعے کو واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا تھا-
ادھر اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں نے قبت الصخرہ پر حملہ کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں-
یہ بھی خبر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اندر داخل ہونے کے بعد اس کے دروازے اندر سے بند کر لئے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس