تاریخ شائع کریں۲۱ اسفند ۱۳۹۷ گھنٹہ ۵:۵۸
خبر کا کوڈ : 408267

ادلب میں جبہت النصرہ کو شامی فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان

شامی فوج نے اس کارروائی میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا
شام کی مزاحمتی قوتوں نے ادلب کے مضافات میں واقع الحبیط میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
ادلب میں جبہت النصرہ کو شامی فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان
شام کی مزاحمتی قوتوں نے ادلب کے مضافات میں واقع الحبیط میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اس کارروائی میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اسی طرح شامی فوج نے التح اور کفر نبل میں دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
خان شیخون میں بھی جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے حملوں میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا کرد ڈیموکریٹ فوج کے میڈیا سیل کے سربراہ مصطفی بالی نے کہا ہے کہ عراق و شام کی سرحد پر واقع الباغوز میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے گوداموں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس