QR codeQR code

اگر اسرائیل میں الیکشن لڑوں تو وزیراعظم بن سکتا ہوں

امریکہ کے اسرائیل نواز صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے

12 Mar 2019 گھنٹہ 5:52

امریکہ کے اسرائیل نواز صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اگر اسرائیل کی وزارت عظمی کے لئے امیدوار بنتے تو انھیں صیہونیوں کے بہت زیادہ ووٹ ملتے


امریکہ کے اسرائیل نواز صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اگر اسرائیل کی وزارت عظمی کے لئے امیدوار بنتے تو انھیں صیہونیوں کے بہت زیادہ ووٹ ملتے۔
ہیل نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے ریپبلکن کی قومی کمیٹی کے حامیوں میں دعوی کیا کہ اگر وہ اسرائیل کی وزارت عظمی کے لئے امیدوار بنتے تو ان کو اٹھانوے فیصد ووٹ مل جاتے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں اسرائیل کے لئے اپنی حکومت کی بے تحاشہ مالی و اسلحہ جاتی مدد و حمایت اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا۔انھوں نے اسی طرح ڈیموکریٹ پر ایک بار پھر تنقید کی اور کہا کہ ڈیموکریٹس یہودیوں کے خلاف ہیں۔
اس دمیان ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیانات کو محدود رکھنے کے لئے تاکہ کوئی ٹرمپ کے لئے کوئی مسئلہ پیش نہ آئے سیکورٹی اہلکاروں نے وہاں موجود لوگوں کے موبائل فون مقناطیسی تھیلیوں میں رکھ دیئے۔ٹرمپ نے اپنی مقبولیت کے بارے میں اس طرح کا دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ ان کے اتحادی نتن یاہو پر جو مقبوضہ فلسطین کے وزیراعظم بنے ہوئے ہیں، کرپشن کے بڑے بڑے الزامات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 408265

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/408265/اگر-اسرائیل-میں-الیکشن-لڑوں-وزیراعظم-بن-سکتا-ہوں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com