تاریخ شائع کریں2019 12 March گھنٹہ 05:49
خبر کا کوڈ : 408264

بلاول بھٹو زرداری کی نوازشریف سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف کے درمیان یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت اور ان سے ملاقات کی
بلاول بھٹو زرداری کی نوازشریف سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت اور ان سے ملاقات کی-
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پیر کو نوازشریف کی عیادت کے لئے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچے-
بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف کے درمیان یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی- چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی تھی کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنا اور ان کی عیادت کرنا چاہتے ہیں-
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا اور میں نے صرف ان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ہے-
بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کے علاج و معالجے کے بارے میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود اخلاقی اور انسانی فرائض کو فراموش نہیں کرنا چاہئے-
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کی طرف سے حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایسے شخص کا مناسب علاج و معالجہ کرے جو تین بار ملک کا وزیر اعظم رہ چکا ہے-
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نواز شریف کی سلامتی کو یقینی بنائے- اگرچہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ یہ ملاقات کسی سیاسی مقصد کے لئے نہیں ہوئی ہے لیکن پاکستان کے سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcd9j0ooyt0zx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ