تاریخ شائع کریں2019 12 March گھنٹہ 05:39
خبر کا کوڈ : 408262

امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات اچھی بات ہے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا
امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات اچھی بات ہے تاہم امریکہ نے جن لوگوں پر بمباری کی آج انہیں سے مذاکرات کررہا ہے۔
امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات اچھی بات ہے
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں پر امریکا اور ہندوستان کی ایما پر پابندیاں لگیں۔

پاکستان کے شہر ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات اچھی بات ہے تاہم امریکہ نے جن لوگوں پر بمباری کی آج انہیں سے مذاکرات کررہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ملک کو نظریاتی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ ناموس رسالت کے حوالے سے حکومتی ایوانوں سے غلط باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ آج ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے جبکہ یوم خواتین کے نام پر جس تہذیب کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں ۔
https://taghribnews.com/vdcb0wba5rhbg5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ