QR codeQR code

رہبر معظم نے ایران کا اعلی ترین عسکری اعزاز ذولفقار سے قاسم سلیمانی کو نوازا

آج کے مالک اشتر جنرل قاسم سلیمانی نےحیدری ذوالفقار کا تمغہ شکریہ کے ساتھ وصول کیا

12 Mar 2019 گھنٹہ 5:28

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آج کے مالک اشتر جنرل قاسم سلیمانی نےحیدری ذوالفقار کا تمغہ شکریہ کے ساتھ وصول کیا


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آج کے مالک اشتر جنرل قاسم سلیمانی نےحیدری ذوالفقار کا تمغہ شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔
 تمغہ ذوالفقاراسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ترین عسکری اعزاز ہے جسے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مبارک ہاتھوں سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے وصول کیا۔
اس سے قبل ایران کا اعلی ترین فوجی اعزاز فتح تھا جو تین بارجنرل قاسم سلیمانی کو ملا ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے تمغہ ذوالفقار دریافت کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے دعا کی۔
جنرل قاسم سلیمانی 10 مارچ 1957 کو صوبہ کرمان کے گاؤں قنات ملک میں پیدا ہوئے. 1982 میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے بعد قاسم سلیمانی جہاد کے لئے نکلے. انھوں نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران انتہائی حساس آپریشنز والفجر-8، کربلا-4، کربلا-5 اور شلمچہ میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ عراق اور شام میں امریکا اور سعودی عرب کی پشت پناہی میں بننے والے دہشت گرد تنظیم  داعش کا قلہ کما کرنے میں قاسم سلیمانی کا اہم کردار ناقابل فراموش ہے۔


خبر کا کوڈ: 408260

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/408260/رہبر-معظم-نے-ایران-کا-اعلی-ترین-عسکری-اعزاز-ذولفقار-سے-قاسم-سلیمانی-کو-نوازا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com