تاریخ شائع کریں2019 11 March گھنٹہ 00:53
خبر کا کوڈ : 407972

رہبر انقلاب اسلامی نے سردار قاسم سلیمانی کو اعلی ترین اعزاز نشان ذوالفقار عطا کردیا

قدس بریگیڈ کے سربراہ سردار قاسم۔سلیمانی کو اعلی اعزاز نشان ذوالفقار عطا کیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے سربراہ کو اعلی اعزاز نشان ذوالفقار عطا کیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے سردار قاسم سلیمانی کو اعلی ترین اعزاز نشان ذوالفقار عطا کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے سربراہ کو اعلی اعزاز نشان ذوالفقار عطا کیا ہے۔
 
 تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق, رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے سربراہ سردار قاسم۔سلیمانی کو اعلی اعزاز نشان ذوالفقار عطا کیا ہے۔
سپاہ قدس میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام علی شیرازی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے تمغہ ذوالفقار دریافت کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔حجۃ الاسلام علی شیرازی نے اپنے خط میں کہا اس خط کا متن کچھ اس طرح سے ہے۔
 
"رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ترین نشان حاصل کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی ، سپاہ قدس کے اہلکاروں، ایرانی قوم اور اسلامی مزاحمت  اور اس کے حامیوں اور طرفداروں کو تبریک اور تہنیت پیش کرتا ہوں اور ان کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں"

سپاہ قدس میں نمائندہ ولی فقیہہ اور آپ کا بھائی

علی شیرازی
https://taghribnews.com/vdciyya5rt1au32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ