تاریخ شائع کریں2019 10 March گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 407857

امریکا شام میں قدرتی ذخائر کو تباہ کرنا چاہتا تھا

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے کہا ہے
مریکا علاقے میں استقامتی محاذ پر سیاسی فوجی اور اقتصادی دباؤ ڈال رہا ہے لیکن ابھی تک  دباؤ کے اس کے سبھی حربے شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔
امریکا شام میں قدرتی ذخائر کو تباہ کرنا چاہتا تھا
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے کہا ہے کہ علاقے میں استقامتی محاذ پر امریکا کا دباؤ ناکام ہوگیا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نجبا کے ترجمان سید ہاشم الموسوی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں علاقے کے اہم چیلنجوں منجملہ سینچری ڈیل اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی بعض عرب حکومتوں کی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا علاقے میں استقامتی محاذ پر سیاسی فوجی اور اقتصادی دباؤ ڈال رہا ہے لیکن ابھی تک  دباؤ کے اس کے سبھی حربے شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔
النجبا کے ترجمان  سید ہاشم الموسوی نے شام کی قانونی حکومت کو گرانے کی امریکی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا شام میں ایک ایسی حکومت برسراقتدار لانا چاہتا تھا کہ جو شامی شہریوں کے قدرتی ذخائر کو تباہ کردے لیکن اب امریکا شام میں شکست کھا چکا ہے اور وہاں سے نکلنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
تحریک النجبا کے ترجمان سید ہاشم الموسوی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ عراق میں بھی امریکا ایک کمزور حکومت اورآئین لانا چاہتا تھا لیکن عراق میں بھی اس کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا کہا کہ تحریک النجبا ہر اس ملک کا جو عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی اوراس معاملے پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔
انہوں نے علاقے میں امریکا کی ناکامیوں اور شکست کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو لبنان میں بھی منہ کی کھانی پڑی اور آج حزب اللہ لبنانی عوام کا ایک بڑا اور لبنان کا اٹوٹ حصہ ہے۔
عراق کی تحریک النجبا کے ترجمان نے اپنی تحریک کے خلاف امریکی پابندیوں کا بھی ذکرکیا اور کہا کہ امریکا چاہتا تھا کہ عراق اور شام میں داعش اور دیگر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں استقامتی محاذ کو کمزور کردے اورتھکا دے لیکن استقامتی محاذ ہر روز مضبوط و توانا اور پہلے سے بھی زیادہ تجربات کا حامل بنتا گیا۔
سید ہاشم الموسوی نے کہا کہ امریکی فیصلوں کا مقصد نفسیاتی جنگ چھیڑنا ہوتا ہے اور جنگ کے میدان میں اس کے  فیصلوں کا کوئی بھی اثر نہیں ہوتا -  انہوں نے زور دے کر کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام پر امریکا کبھی بھی اپنا تسلط قائم نہیں کرسکے گا۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے پانچ مارچ کو عراق کی تحریک النجبا کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کردیا اور اس تحریک کے خلاف پابندیاں بھی عائد کردیں۔
https://taghribnews.com/vdcam0ny049nwa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ