تاریخ شائع کریں2019 9 March گھنٹہ 20:54
خبر کا کوڈ : 407676

صدر حسن روحانی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر گفتگو

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور پاکستان کے روابط کو تاریخی اور مثالی قرار دیا
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے روابط تاریخی اور مثالی ہیں
صدر حسن روحانی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر گفتگو
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور پاکستان کے روابط کو تاریخی اور مثالی قرار دیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے روابط تاریخی اور مثالی ہیں اور ان کے اعلی حکام کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ تھوڑے سے دہشت گردی جو دوسرے ملکوں کے آلہ کار ہیں، تہران اور اسلام آباد میں خلیج پیدا کریں۔
انھوں نے کہا کہ ایران اچھی طرح جانتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا اڈہ جو پاکستان سے ایرانی قوم کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لئے آتے ہیں کہاں ہے اور ان کے خلاف پاکستان کے ٹھوس اقدام کا منتظر ہے۔
صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا وجود، ایران، پاکستان اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے اور ایران انہیں ختم کرنے میں پاکستانی حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ہم ان دہشست گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے بہت نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے صدر ایران کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت اور فوج، دہشت گردوں کو ختم کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد اچھی خبر ایران کو دی جائے گی۔ انھوں نے اسی کے ساتھ بہت جلد اپنے دورہ ایران کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ روابط میں فروغ اور استحکام چاہتا ہے۔
صدر ایران نے اس گفتگو میں عمران خان کے دورہ تہران کا خیر مقدم کیا۔
یاد رہے کہ تیرہ فروری کو ایران کے خاش زاہدان روڈ پر دہشت گردوں نے ایرانی سرحدی محافظین کی ایک بس پر حملہ کرکے ستائیس اہلکاروں کو شہید اور تیرہ کو زخمی کردیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے قبول کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcjaaexmuqeymz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ