تاریخ شائع کریں2019 23 February گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 404161

یورپ امریکہ کے سامنے مجبور اور بے بس ہے

امریکی پالیسیوں کے روس پر اثرات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا
امریکا کئی دہائیوں قبل جوہری توانائی سے دست بردار ہوکر مرتب کی گئی یکطرفہ پالیسیوں کے تحت یورپ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے یرغمال بنا رہا ہے
یورپ امریکہ کے سامنے مجبور اور بے بس ہے
روس نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی پالیسیوں سے پورے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی پالیسیوں کے روس پر اثرات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کئی دہائیوں قبل جوہری توانائی سے دست بردار ہوکر مرتب کی گئی یکطرفہ پالیسیوں کے تحت یورپ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے یرغمال بنا رہا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکا کے زیر اثر نیٹو اپنی وسعت پذیری کی پالیسی کے تحت مقدونیہ، یوکرین اور جارجیا کو اپنی صف میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے نیٹو کی یورپ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی تاجر برادری امریکی پابندیوں سے اکتا چکی ہے اور تاجر اب روس کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کے باعث روس اور یورپی یونین  کے باہمی تجارتی حجم میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے امریکا کو یورپی یونین پر پابندی عائد کرنے سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم 300 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvjdjyw6dxya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ