تاریخ شائع کریں2019 21 February گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 403830
حجت الاسلام ابوترابی فرد

وحدت کلمہ کے زریعے امت مسلمہ کے اتحاد کی راہ ہموار کریں

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ آپ اس تحریک کے علمبردار ہیں اس لئے آُ کو چاہئے کہ اسلامی وحدت کی راہ ہموار کریں اور امت مسلمہ کے استحکام کا سبب بنیں۔  
وحدت کلمہ کے زریعے امت مسلمہ کے اتحاد کی راہ ہموار کریں
تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ امت مسلمہ قرآن، پیغمبر اکرم ص ، حضرت زہرا س اور وحدت جیسے چار اہم محوروں پر مشتمل ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسری سالانہ سادات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوترابی فرد نے مختلف آیات و روایات کی روشنی میں اہل بیت علیہم السلام کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس نشست میں ہم اس حقیقت کو بیان کرنا چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ قرآن، پیغمبر اکرم ص ، حضرت زہرا س اور وحدت جیسے چار اہم محوروں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے سادات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پیغمبر اکرم ص کی ذریت ہیں اس لئے آپ کو چاہئے کہ ایک دوسرے کو گلے لگائیں اور وحدت کلمہ کے زریعے امت مسلمہ کے اتحاد کی راہ ہموار کریں۔

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ آپ اس تحریک کے علمبردار ہیں اس لئے آُ کو چاہئے کہ اسلامی وحدت کی راہ ہموار کریں اور امت مسلمہ کے استحکام کا سبب بنیں۔
 
https://taghribnews.com/vdchxxnkv23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ