تاریخ شائع کریں2019 21 February گھنٹہ 13:01
خبر کا کوڈ : 403771
میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی

پاکستان جان لے آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں

2030 تک دنیا میں آل سعود ملک کے نام سے کوئي ملک نہیں ہوگا اور ایران خطے کا طاقتور ترین ملک بن جائےگا
پاکستان جان لے آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں
دفاعی اور اسٹریٹجیک امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ جان لینا چاہئے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈرآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اصفہان میں ایک بیان میں کہا کہ یورپ کے 16 تحقیقاتی اداروں نے 2030 نامی تحقیقاتی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ 2030 تک دنیا میں آل سعود ملک کے نام سے کوئي ملک نہیں ہوگا اور ایران خطے کا طاقتور ترین ملک بن جائےگا۔

جنرل صفوی نے کہا کہ یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب  کے گرنے والے ہر بم کی قیمت 5 ملین ڈالر ہے۔ ٹرمپ نے 500 ملین ڈالر سعودی عرب کی حمایت کے سلسلے میں سعودی عرب سے وصول کرلئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایران کو مضبوط اور مستحکم بنادیا ہے۔ اور ایران کی عزت ، عظمت اور ارضی سالمیت میں شہداء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران کی دفاعی پوزیشن آج پہلے سے کہیں زيادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔

انہوں نے زاہدان - خاش ہائی وے کے شہداء کے جلوس جنازہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ، اصفہان میں جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر مجبور ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کو زاہدان - خاش روڈ پر دہشت گردوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس کو خود کش کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ دہشتگرد گروہ جیش العدل نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbzfba8rhbgzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ