تاریخ شائع کریں2019 21 February گھنٹہ 12:35
خبر کا کوڈ : 403761

ایران میں دوسری سالانہ بزرگ سادات کانفرنس کا آغاز

اس کانفرنس میں تشخصین مصلحت نظام کونسل کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ سید محمود ھاشمی شاہرودی کے اہل خانہ کی موجودگی میں ان کی خدمات کے سلسلے میں قدردانی کی جائے گی
ایران میں دوسری سالانہ بزرگ سادات کانفرنس کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران میں دوسری سالانہ بزرگ سادات کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد شیعہ اور اہل سنت شخصیات اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں دوسری سالانہ بزرگ سادات کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس کانفرنس میں کہ جس میں پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل اور ذریت سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کررہی ہے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوترابی فرد، امام خمینی رح کی صاحبزادی محترمہ زہرا مصطفوی، سروان شہر کے خطیب نماز جمعہ مولوی عبدالصمد ساداتی اور خطیب نماز جمعہ چابہار مولوی سربازی سمیت متعدد شیعہ اور سنی سادات اکابرین خطاب کریں گے۔

اسی طرح مختلف ممالک سے تشیرف لائی ہوئی اہم شخصیات بھی گفتگو کریں گی جبکہ کانفرنس کے اختتام پر اہم سادات شخصیات کی قدردانی کی جائے گی۔

اس کانفرنس میں تشخصین مصلحت نظام کونسل کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ سید محمود ھاشمی شاہرودی کے اہل خانہ کی موجودگی میں ان کی خدمات کے سلسلے میں قدردانی کی جائے گی
 
https://taghribnews.com/vdcaieny649nw01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ