تاریخ شائع کریں2019 21 February گھنٹہ 12:08
خبر کا کوڈ : 403750

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کے مطابق پروگرام مرتب کیا جائے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اراکین کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کے مطابق پروگرام مرتب کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کے مطابق پروگرام مرتب کیا جائے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کابینہ کے اراکین کو رہبر انقلاب اسلامی کی فرمائشات کے مطابق پروگرام مرتب کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اراکین کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کے مطابق پروگرام مرتب کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

صدر روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں صوبہ ہرمزگان کے محنتی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہرمزگان کے حالیہ سفر کے دوران صوبہ میں اہم پراجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا جس سے صوبہ ہرمزگان کے عوام اور معاشرے کو فائدہ پہنچےگا۔

صدر روحانی نے فاتح آبدوز کو ایرانی بحریہ کے حوالے کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فاتح آبدوز اس بات کامظہر ہے کہ ایران دفاعی توانائی کے سلسلے میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔

صدر حسن روحانی نے وارسا کانفرنس میں امریکہ کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس کانفرنس کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے اور علاقائي ممالک کو ایران سے ڈرانے کی کوشش کررہا تھا جس میں امریکہ کو شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے یورپی ممالک کو بھی اپنے ہمراہ نکالنے میں ناکام رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwpa5ut1auy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ